23 جولائی 2020 - 18:40
امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں مرکزی سبیل کمیٹی کا قیام اور اہم اجلاس منعقد ہوا

ثمر عباس کا کہنا تھا محرم الحرام میں کرونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے سبیلوں کے لئے ایس او پیز پر مشاورت و قرارداد منظور کر لی گئی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں مرکزی سبیل کمیٹی کا قیام اور اہم اجلاس منعقد ہوا شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راشد رضوی، سلمان حیدر،ڈاکٹر عابد رضوی اور ثمر عباس کا کہنا تھا محرم الحرام میں کرونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے سبیلوں کے لئے ایس او پیز پر مشاورت و قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔سبیل پر ماسک و گلووز کا مکمل استعمال ہوگا سرکل بناکر شوشل ڈسٹنس بر قرار رکھا جائے گا ڈسپوزیبل گلاس استعمال ہونگے سبیل سے نیاز و نزربھی ڈسپوزیبل پیک میں تقسیم ہونگی۔

اجلاس میں شہر کراچی کی تمام بانیان سبیل نے بھر پور شرکت کی راشد رضوی کا آخر میں کہنا تھا شعائر امام حسین و شعائر اہلبیت دراصل شعائر اسلام ہیں لہذا ان کا والنٹیئرز،اسکاوٹس،رضا کار و عزادار مکمل تحفظ کریں گے عزاداری پر کوئی قدغن یا شازش نہ تو ہمیں قبول ہے اورنہ برداشت۔ پرامن سبیلوں کا قیام ہمارا آئینی و شرعی حق ہے جسکا دفاع ہم اپنی جان دے کر بھی کریں گے حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کے فُل پروف انتظامات کو یقینی بنائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲